ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم شروع

ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم شروع

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

ضلع بھر کے لیے 1100 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے سیکروٹنی کے بعد 870 افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا، ان معذور افراد کو ہر تین ماہ بعد 10ہزار پانچ سو روپے کی قسط جاری کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہمت کارڈ کی تقسیم کے عمل کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزسوشل ویلفیئر سمیرا اقبال اور مدیحہ نعمان خواتین و حضرات و دیگر بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاانسان دوست اور غریب پرور مثالی اقدام ہے ۔ تمام رجسٹرڈ افراد ہر تین ماہ بعد اپنے ہمت اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کسی بھی بینک سے امدادی رقوم حاصل کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں