سیالکوٹ:لوڈ شیڈنگ،کاروبار متاثر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، مسلسل آنکھ مچولی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔
سیالکوٹ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،کاروباری ادارے مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ صنعتی شہر ہے اور یہاں پر زیادہ تر مزدور صنعتی کارخانوں سے وابستہ ہیں، بجلی کی بندش سے مزدور فارغ بیٹھ کر گزر بسر کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔