فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

 فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین  کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین ایف بی آر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عیدمیلادالنبی ؐکے جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میلاد النبی سے علامہ ڈاکٹر سلیمان مصباحی نے خطاب کیا جبکہ حافظ محبوب عالم، محمد وسیم خاکسار، فاروق نیازی، فراز راجہ ایڈووکیٹ،اور دیگر نعت خوانوں نے شان رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ ڈاکٹر سلیمان مصباحی نے خطاب میں موجودہ دور میں نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کی اشد ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا دنیا و جہاں میں سب سے بڑی نعمت حضور نبی کریم کی ذات اقدس ہے اس لئے ہمیں اپنے رب کا ہر لمحہ شکر ادا کرتے رہنا چا ہیے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں