عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا:علما کرام

عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا:علما کرام

ڈسکہ(نامہ نگار)جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل ڈسکہ کے رہنما قاری احسن رضا ،قاری شبیر احمد ایم -اے نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔۔۔

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت امتِ مسلمہ کا بنیادی مضبوط عقیدہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلمان کا غیر متزلزل عقیدہ اور ایمان یہ ہے کہ حضور سرورِ عالم سید نا محمد آخری نبی ہیں۔ حضور کی تشریف آوری کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ حضور اکرم ؐکے بعد کوئی نیا نبی نہیں آسکتا اور جو شخص اپنے نبی ہونے کادعویٰ کرتا ہے ،وہ دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے اور اسی سزا کا مستحق ہے جو اسلام نے مرتد کیلئے مقرر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخرت کی زندگی کو سنوارنے کیلئے دنیا میں اﷲ اور اس کے رسول کے احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنا ہو گی , زندگی اسی کی کامیاب گزرے گی جس کے سینے میں نبی کریم کی محبت موجزن ہو گی ہمیں اس دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے جو نا ختم ہونے والی زندگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس مرکی ہے کہ اپنی زندگیوں کو حضور ؐکے پیغام رحمت سے آراستہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں