ضلعی امن کمیٹی کی از سر نو تشکیل،42رکنی نوٹیفکیشن

 ضلعی امن کمیٹی کی از سر نو تشکیل،42رکنی نوٹیفکیشن

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب وزار ت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے۔

 ضلع میں مذہبی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ضلعی امن کمیٹی کی از سر نو تشکیل دیتے ہوئے 42رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ممبران میں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ایاز سلیم، ڈی او اسپیشل برانچ، ڈی او سی ٹی ڈی کے ضلعی افسران ممبرز ہونگے ۔نان پولیٹیکل کو آپٹیڈ ممبران میں ڈی او انڈسٹریز، ڈسٹرکٹ منیجر مسلم اوقاف، ڈسٹرکٹ آفیسر ہندو اوقاف، صدر بار ایسوسی ایشن، صدر چیمبر آف کامرس بھی ممبران ہوں گے ۔تمام مسالک کے علما پیر رفیق مجددی، علامہ خالد حسن ، محمد ضیاء المرتضیٰ چشتی، مولانا شعبان قادری، قاری سلیم زاہد، پروفیسر آصف ہزاروی، سعید صدیقی، مولانا اکبر نقشبندی‘قاری حفیظ نقشبندی، مولانا زاہد الراشدی، حافظ جواد قاسمی، محمد بابر رضوان باجوہ، مولانا قاضی ضیاء المحسن اعوان، حافظ شہباز رسول، مفتی محمد اسلم طارق، علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، حافظ محمد عمران عریف، حاجی محمد یوسف کھوکھر، مولانا محمد مشتاق چیمہ، شعیب اللّٰہ، قیصر مصطفی ججہ، سید علی رضا رضوی، سید فائق حسین نقوی،، علامہ محمد کاظم ترابی، سید مجتبیٰ رضا ، پادری عارف سراج ، پروفیسر شہزاد لارنس، شیخ فضل الرحمان ، عبدالرؤف مغل، ہارون راغب ، ملک سلیم، میاں فضل الرحمان شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں