کرپشن بدعنوانی ،حافظ آباد کے دونوں پٹواری معطل

کرپشن بدعنوانی ،حافظ آباد  کے دونوں پٹواری معطل

حافظ آباد(نامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر حافظ آباد شہر کے دونوں پٹواریوں کو ملازمت سے معطل کردیا گیا۔

خفیہ اداروں نے وزیر اعلیٰ اور حکومت کے ارباب اختیار کو رپورٹ کی تھی کہ شہری پٹواری حلقہ گڑھی ملک محمد اشرف اور حلقہ غربی پٹواری ثناء اﷲنے کرپشن بدعنوانی کا بازار گرم کررکھا ہے جبکہ ملک محمد اشرف عرصہ دراز سے شہر کی اس سیٹ پر براجمان چلا آرہاہے جس کا لائف سٹائل کسی بڑے بیورکریٹ یا وزیر سے کم نہیں جس پر وزیر اعلیٰ کے حکم پر دونوں پٹواریوں کو معطل کرکے کھڈے لائن لگادیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں