تتلے عالی:5 سالہ بچے سے زیادتی
تتلے عالی(نامہ نگار )رسیوں سے ہاتھ پاؤں باندھ کر پانچ سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی ملزم فرار مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
تتلے عالی کے نواحی گاؤں بلوکی ورکاں کے محمد یونس کا پانچ سالہ بیٹا(د) سکول سے چھٹی کے بعد گزشتہ روز ساڑھے بارہ بجے گھر کی طرف آرہاتھا کہ راستہ میں ملزم ارمان قمر سکنہ بلوکی ورکاں اسے زبردستی اٹھا کر نثار کی حویلی میں لے گیا ،ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کرزبردستی بدفعلی کی اہل محلہ کے پہنچنے پر ملزم فرار ہوگیا۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔