نوشہرہ ورکاں:ہیوی ٹریفک سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) لوڈر ٹرکوں اور بھاری بھرکم ڈمپرز کی وجہ سے نئی کارپٹ سڑکی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔
‘شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر دو ٹول پلازے آتے ہیں جن کے ٹال ٹکس سے بچنے کیلئے شیخوپورہ سے گوجرانوالہ جانے والے لوڈر ٹرک اور بھاری بھرکم ڈمپر باغ چوک شیخوپورہ سے نوشہرہ ورکاں اور اعوان چوک کا روٹ اختیار کرتے ہیں۔ جس سے ٹال ٹیکس کے ساتھ فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی پٹرول کی بھی دوہری بچت ہوتی ہے مگر یہ لنک روڈز ہیوی ٹریفک کے لئے ڈیزائن نہیں کی گئی،شہریوں نے ارباب اختیار سے صورت حال کی فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔