پاٹری انڈسٹری کیلئے نئی گیس لائن کے اعلان پر تاجر خوش

پاٹری انڈسٹری کیلئے نئی گیس لائن کے اعلان پر تاجر خوش

گجرات (نامہ نگار ) وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین کی طرف سے کالوپورہ بادشاہی روڈ پر پاٹری انڈسٹری کے لئے نئی گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری کے احکامات پر پاٹری انڈسٹری کالوپورہ بادشاہی روڈ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

مسعود انور بٹ الجنت سرامکس ، محمود انور بٹ الجنت سرامکس، محمد ارشد (ارشد سرامکس)، محمد اصغر، طارق ندیم (قطر سرامکس) اور دیگر نے سالک حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے بادشاہی روڈ کالوپورہ میں پاٹری انڈسٹری گیس کی بندش کے باعث پرسان حال تھی۔ کثیر تعداد میں فیکٹریاں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہیں جس سے پاٹری مالکان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور 4 سے 5ہزار مزدور بے روزگا ر ہو چکے ہیں اور محکمہ سوئی گیس کی طرف سے تاخیری کے حربوں کی وجہ سے پاٹری انڈسٹری کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے ۔ سالک حسین کی ذاتی دلچسپی سے پاٹری انڈسٹری کالوپورہ بادشاہی روڈ کو گیس کی فراہمی کے لئے نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے احکامات کے باعث امید کی کرن جاگ چکی ہے اور انشا اﷲ بہت جلد کالوپورہ بادشاہی روڈ پر پاٹری انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کے لئے پائپ لائن بچھا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سالک حسین کے سیکرٹری حافظ جلیل کے بھی مشکور ہیں جو اس کام کے لئے ہمارا بھرپور ساتھ دے رے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں