سیالکوٹ شہر سمیت متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ سست

سیالکوٹ شہر سمیت متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ سست

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر سمیت کے متعدد علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص کارکردگی، عوام موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی سروس سے شدید متاثر ہیں۔

 انٹرنیٹ سروس کی خرابی کے باعث عوام کو روز مرہ کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور چند ایم بی کی فائل ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کرنے میں بھی کئی منٹ لگ جاتے ہیں جس سے صارفین کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے ۔ اکثر اوقات انٹرنیٹ بالکل بند ہو جاتاہے خاص طور پر جب بجلی چلی جاتی ہے جس وجہ سے تمام سیلولر سروسز معطل ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ کالز کے دوران آواز کی خرابی اور بار بار کال ڈراپ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں