گجرات سٹی کے مسائل بلاتفریق حل کرنے کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع حسین سے گزشتہ روز مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر،چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی ابرارجوڑا نے خصوصی ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں گجرات شہرکی سیاسی صورتحال، شہری مسائل سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیالات کیاگیا، علی ابرارجوڑا نے چودھر ی شافع حسین کو شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں بارے مفصل اندازمیں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انشا اﷲ قائد صوبائی وزیر چودھر ی شافع حسین کی زیرقیادت گجرات شہرکومسائل فری بنائیں گے ، اس سلسلہ میں معیاری اوردیرپا ترقیاتی کاموں کیساتھ شہری مسائل بھی گھرکی دہلیزپرحل کروارہے ہیں ،چودھر ی شافع حسین نے علی ابرارجوڑا سے شہرکی صورتحال بارے اہم مشاورت بھی کی اورانہیں بلاتفریق وامتیازشہری مسائل حل کرنے اورپارٹی کومستحکم کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم تیزکرنے کی بھی ہدایات کیں۔