گجرات :تھرڈ ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ کھیلوں کا آغاز
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز نے کہا ہے کہ تھرڈ ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ کھیلوں کا آغاز گجرات میں کر دیا گیا ہے ۔۔۔
کھیلوں کے یہ مقابلے ایک ماہ تک جاری رہیں گے 27نومبر 2024کو گورنمنٹ زمیندار گرایجویٹ کالجز گجرات میں اختتامی تقریب میں ونر ٹیموں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازاجائیگا جہاں تمام کالجز کی ٹیمیں شریک کرینگی انہوں نے کہا کہ18اکتوبر کو شرو ع ہونیوالے انٹر کالجیٹ مقابلہ جات میں بیڈمنٹن ، باسکٹ بال ، والی بال ، ہینڈ بال ، مارشل آرٹ ، ٹیبل ٹینس ، ہاکی ، کرکٹ ، ریسیلنگ ، کبڈی ، فٹبال ، اتھلیٹکیس اور ٹگ آف وار کے مقابلے کروائے جارہے ہیں طلبا و طالبات میں کھیلوں کے فروغ اور انکی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے ایسے مقابلو ں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ نوجوان ذہنی صلاحیتیں دکھانے کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں پیش کرسکیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسے کھلاڑیوں کی سرپرستی سے مقابلوں میں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے جو ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر کرتے ہیں ۔