سیالکوٹ ایئر پورٹ ، مقدمہ قتل کا اشتہاری فرار ہوتے گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی،قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
ملزم محمد اکرام نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم فلائٹ نمبر G9-553کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا۔ ملزم 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم کے خلاف سال 2020 میں تھانہ صدر، کھاریاں میں مقدمہ درج ہوا تھا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے ۔