یوسی جامکے چٹھہ میں صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات شروع
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)ڈی سی نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام یونین کونسل جامکے چٹھہ میں کام جاری ہے۔۔۔
روزانہ کی بنیاد پر پوری یوسی میں لوکل گورنمنٹ کی طرف سے 16افراد پر مشتمل ٹیم نے صفائی ستھرائی کے فرائض انجام دینے شروع کر د ئیے ۔تفصیلات کے مطابق شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور ممبر صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ کی جانب سے حلقہ پی پی 36میں صفائی ستھرائی مہم شروع کرانے پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی کرانے والے یوسی جامکے چٹھہ کے سپر وائزر شاہ جہاں سعید مغل نے کہا کہ یوسی جامکے چٹھہ کے باقی دیہات کی گلی محلوں نالیوں کی صفائی کی ہر وقت مانیٹرنگ کروں گا ،ستھرا پنجاب مہم کے تحت قصبوں اور دیہی علاقوں میں یکساں صفائی، نکاسی آب ،کوڑا کرکٹ کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔