ٹی ایچ کیو ڈسکہ میں ادویات کی مفت فراہمی کی ہدایت

ٹی ایچ کیو ڈسکہ میں ادویات کی مفت فراہمی کی ہدایت

ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق کے ہمراہ ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹی ایچ کیو سمیت سکولوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ڈسکہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی، او پی ڈی، فارمیسی اور وارڈز کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں ڈی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کے معیار بابت ان سے دریافت کیا۔ اے سی ڈسکہ ماہم مشتاق، ایم ایس ٹی کیو ڈسکہ ڈاکٹر علی بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہسپتال میں میں ڈائلسز یونٹ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بمبانوالہ روڈ کے زیر تعمیر منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ ہائی وے ڈویژن کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار کے ساتھ مقررہ مدت کے اندر کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول جیسروالہ کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور زیر تعمیر بلاک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ بھی معائنہ کیا اور خصوصی بچوں کو دی جانے والی تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں