کھیلتا پنجاب پروگرام کا گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں افتتاح
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ میں بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد، کمشنر ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں افتتاح کردیا۔
افتتاح کے موقع پر ممبران اسمبلی وقار چیمہ ، بلال فاروق تارڑ، شازیہ فرید اور محکمہ سپورٹس افسروں کے علاوہ سابق اولمپیئن و گولڈ میڈلسٹ خالد حمید، ڈی ایس او فیصل امیر، ڈی او سپورٹس رانا سجاد، تحصیل سپورٹس افسر حیدرعلی، رانا فرمان، اعظم پال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگا،پنجاب حکومت ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کھیلتا پنجاب مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے اوریہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام میں تائیکوانڈو‘میٹ ریسلنگ،کبڈی، فٹ بال ، باسکٹ بال ، کرکٹ ایتھلیٹکس ،تیر اندازی، والی بال، ہاکی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہونگے جبکہ دنگل کو بھی شامل کیا گیا ہے ، شہریوں کو اچھے مقابلے کا دیکھنے کا موقع ملے گا۔