سرکاری اداروں،اتھارٹیز کی نگرانی کیلئے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نہ ہوسکی

سرکاری  اداروں،اتھارٹیز  کی  نگرانی  کیلئے  نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی تشکیل  نہ ہوسکی

گوجرانوالہ(سٹی رپور)حکومت کی طرف سے تاحال گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشتر اداروں اوراتھارٹیز کی نگرانی کیلئے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نہ ہوسکی ۔

پی ایچ اے ،جی ڈی اے ،واسا،سالڈویسٹ مینجمنٹ اوردیگر محکمہ جات کے انتظامی امور متاثر ہونے لگے‘سابق دور حکومت میں پنجاب حکومت کے سرکاری محکمہ جات اور اتھارٹیز کے مالی اور انتظامی امور کی نگرانی کیلئے سیاسی نمائندوں کو چیئرمینز اور ممبر بنایا گیا جنہیں نگران حکومت نے ختم کردیاتھا لیکن ن لیگ کی حکومت میں نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور گورننگ باڈیز کی تشکیل نہ ہونے سے حکومتی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز مالی سال کے بجٹ منظور اور انتظامی امورکی نگرانی کرتے لیکن موجود حکومت کی طرف سے حکومتی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نہ دی جاسکی بعض اداروں میں مالی سال کے بجٹ کی منظوری اور دیگر منصوبے التواء کا شکار رہے جنہیں منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو ارسال کیا گیا تاہم حکومتی اداروں کے افسروں کا کہنا ہے کہ انتظامی امور کیلئے صوبائی سیکرٹریز کو آگاہ کیاگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں