تتلے عالی:مخالفین کا معمر خاتون اور بیٹی پر تشدد
تتلے عالی(نامہ نگار ) ضعیف العمر خاتون اور اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گاؤں چٹی گورائیہ کی نجمہ بی بی نے اپنے والد ثنا اﷲ کو نشہ آور چیز کھلا کر ایک ایکڑ زرعی رقبہ کا اشٹام پیپر کروالیا۔۔۔
گزشتہ روز احسان اﷲ،عرفان وغیرہ مذکورہ رقبہ میں گندم کی بوائی کرنے لگے تو ثنا اﷲ کی بیوی نے منع کیا تو ملزموں نے ڈنڈے اور رائفل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا، بیٹی نبیلہ چھڑانے آئی تو ملزموں نے اس کو بھی رائفلوں کے بٹ مارے ۔ ملزم ماں بیٹی سے 15 ہزار روپے اور فون بھی چھین کر لے گئے ۔