نوشہرہ ورکاں:ون ڈش کی خلاف ورزی ،مارکی مالکان کو جرمانے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے مختلف شادی ہالز چیک کئے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر السید مارکی کو 20ہزار اور ہیون مارکی کو 50ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔۔۔
جبکہ دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے پر رفاقت مسیح سکنہ خان مسلمان کو گرفتار کر کے اس سے آگ بجھوائی اور 15 ہزار روپے جرمانہ کیا، بنیادی مرکز صحت کولووالہ کا دورہ کیا عملہ کو موومنٹ رجسٹر اور فیلڈ پلان نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ،مختلف ہوٹلوں پر روٹی کی قیمت اور وزن چیک کیا ۔