پسرور میں جلد سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان
پسرور(تحصیل رپورٹر )تحصیل پسرور فٹبال ایسوسی کے زیر اہتمام ہائی سکول نمبر 1 سٹی فٹبال کلب گراؤنڈ تحصیل پسرور فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں رانا محمد فیاض پارلیمانی سیکرٹری برائے آپباشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔۔۔
جس میں چشتی فٹبال کلب کمال پور چشتیہ اور یونائیٹڈ فٹبال کلب پسرور کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا فائنل میچ دیکھا اور فائنل میچ جیتنے والی چشتی فٹبال کلب کمال پور کی ٹیم کے کپتان کو تحصیل چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی اور سیکنڈ پوزیشن پر آنے والی ٹیم کے کپتان کو بھی ٹرافی دیکر تمام ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور پسرور میں جلد سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ کمپلیکس بنانے کے لیے حکومت پنجاب نے فنڈز بھی جاری کر دئیے ہیں۔