سیالکوٹ:ریسکیو 1122،چیمبر کے زیر انتظام کرکٹ فیسٹیول

سیالکوٹ:ریسکیو 1122،چیمبر کے زیر انتظام کرکٹ فیسٹیول

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ا یمر جنسی سروس ریسکیو 1122اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد۔۔۔

 ریسکیو سیالکوٹ کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چوتھے کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف اداروں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ حصہ لینے والی ٹیموں میں چیمبر آف کامرس ایگزیکٹو، چیمبر آف کامرس سٹاف، پوسٹ آفس پاکستان، سٹیٹ لائف آف پاکستان، پنجاب پولیس ، نادرا، ایکسائز ٹیکسیشن اور ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی ٹیمیں شامل تھیں کرکٹ فیسٹیول میں چیمبر آف کامرس کے صدر اکرام الحق، ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز سید کمال عابد، چیئرمین کمیٹی میاں محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پلئیرز کی حوصلہ افزاء کی۔ چیئرمین سپورٹس کمیٹی چیمبر میاں آصف علی نے چوتھے کرکٹ فیسٹیول کے انتظامات کو سنبھالا۔ اس کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں اور انڈسٹریز کے عہداران نے شرکت کی کرکٹ فیسٹیول میں کمپئیرنگ کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سہیب سلیم نے ادا کییٹیموں کے درمیان باہم مقابلہ جات کے بعد فائنل کا مقابلہ پوسٹ آفس سیالکوٹ اور ریسکیو 1122کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں سخت مقابلہ کے بعد چوتھے کرکٹ فیسٹیول کا سہرا پوسٹ آفس سیالکوٹ نے اپنے نام کر لیا۔ ریسکیو ٹیم کے کپتانی کے فرائض ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز سید کمال عابد نے ادا کیے تقریب کے آخر میں جیتنے بوالی اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیز تقسیم کیں گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں