بنیادی مرکزصحت پنڈی کھوکھراں ‘‘باڑے ’’ میں تبدیل

بنیادی مرکزصحت پنڈی کھوکھراں ‘‘باڑے ’’ میں تبدیل

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار )بنیادی مرکزصحت پنڈی کھوکھراں کی بیرونی دیوارتعمیرنہ ہوسکی،مقامی رہائشیوں نے ہسپتال میں مویشی باندھ کرباڑہ بنادیا،شہریوں کابنیادی مرکزِصحت پنڈی کھوکھراں کی چاردیواری کروانے کامطالبہ۔

نواحی قصبہ پنڈی کھوکھراں میں قائم بی ایچ یو کی سڑک کے ساتھ بیرونی دیوارمکمل طورپرگرچکی ہے جسکی وجہ سے آوارہ جانورہسپتال کی حدودمیں گھومتے نظرآتے ہیں جن کی وجہ سے ہسپتال میں عملہ اورعلاج ومعالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کوبھی انتہائی پریشانی کاسامناہے ۔دوسری طرف ہسپتال کی دیوارنہ ہونے کافائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی رہائشی ہسپتال کے اوقات کے بعداپنے مویشی ہسپتال کی حدودمیں باندھ دیتے ہیں جسکی وجہ سے یہ بنیادی مرکزصحت مویشیوں کے باڑے کامنظرپیش کرتاہے ۔ہسپتال انتظامیہ اورعلاقہ مکینوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز،صوبائی وزیرصحت اورمحکمہ پنجاب کے اعلیٰ حکام سے بنیادی مرکزصحت پنڈی کھوکھراں کی جلدازجلدچاردیواری تعمیرکرنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں