میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا واٹرفلٹریشن پلانٹ زبوں حالی کاشکار
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے اور صوبائی وزیربلدیات کے کیمپ آفس کے قریب میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ زبوں حالی کاشکار ،شہری8 ٹونٹیاں نہ ہونے کی بنا پر2ٹونٹیوں سے لائنوں میں لگ کرپانی بھرنے پرمجبور ہیں ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے اور صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس سے چند گز کے فاصلہ پرڈسکہ کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے لگایا گیا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا فلٹریشن پلانٹ زبو ں حالی کاشکار ہے ، کئی ہفتوں سے فلٹریشن پلانٹ کی دس میں سے 8پانی بھرنے والی ٹونٹیاں غائب ہوگئی ہیں اور2ٹونٹیاں لگی ہوئی ہیں ۔ شہریوں نے بتایاکہ فلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیاں نہ ہونے کی بنا پر ہم لائنوں میں کئی کئی گھنٹے کھڑے ہوکر اپنی باری کاانتظار کرتے ہیں ،پہلے فلٹریشن پلانٹ پر 10 ٹونٹیاں لگی ہوئی تھیں ، فلٹریشن پلانٹ پر صفائی ستھرائی کا نظام بھی درست نہیں ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے زیراہتمام چلنے والے فلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیاں نہ ہونے کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔