سبزیوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ،انڈے بھی مہنگے

سبزیوں  کی  قیمتوں  میں  دوبارہ اضافہ،انڈے بھی مہنگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سبزیوں کی قیمتو ں میں چند دن کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہونے لگا جبکہ انڈے بھی مہنگے ہوگئے ۔انڈے330 روپے درجن میں فروخت ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی کارروائیو ں سے کچھ عرصہ تک قیمتوں پر کنٹرول رہا لیکن اب دوبارہ سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ٹینڈے 220روپے سے بڑھ کر 300روپے ،کدو 120 روپے سے بڑھ کر 150روپے ،پیاز 130روپے سے بڑھ کر 160روپے ،لہسن 680روپے ،ادرک 600روپے ،ہری مرچ 350روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔۔سبزی کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جن سبزیوں کی قیمت 120سے 150 روپے فی کلو تھی ان کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے ۔جو قیمت سرکاری ریٹ لسٹ پر لکھی ہوئی ہے اس حساب سے کوئی بھی سبزی نہیں مل رہی۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں زائد قیمت پر سبزی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جو سرکاری ریٹ لسٹ پر قیمت لکھی ہوئی ہے اس حساب سے تو منڈی سے سبزی نہیں مل رہی اگر ہمیں منڈی سے سبزی کم ریٹ پر ملے تو ہم بھی ریٹ کم کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں