جیٹھ کے بیٹے کے ساتھ ملکر بھابھی کے گھر پر قبضہ کی کوشش
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )جیٹھ کے بیٹے کے ساتھ ملکر بھابھی کے گھر پر قبضہ کی کوشش، باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ میں جیٹھ ریاض نے اپنے بیٹے امتیاز کے ساتھ ملکر بھابھی نادیہ بی بی کے گھر زبردستی گھس آئے اور قبضہ کی کوشش کی، پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔