سیالکوٹ:نا معلوم افراد کی ڈیرے میں گھس کرفائرنگ ،ایک شخص زخمی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیرے پر سو یا شخص زخمی ہو گیا۔
تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چک دوبرجی میں 2نامعلوم افراد اسرار انجم کی حویلی میں گھس آئے ،اس دوران اسرار بیدار ہو گیا تو دونوں سے ہاتھ پائی شروع ہو گئی، ہاتھاپائی کے دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں اسرار زخمی ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے ، زخمی کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔