سیالکوٹ :8 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس

سیالکوٹ :8 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات ،کھیلوں کے سامان اور میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر منصوعات بین الاقوامی معیار کی بنائی جاتی ہیں اور جن کی دنیا بھر میں مانگ ہیں۔۔۔

 ضلع سیالکوٹ میں 8 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس کام کررہے ہیں جہاں پر تیار ہونے والی تمام مصنوعات کو بیرون ملک ایکسپورٹ کردیا جاتا ہے جس کے بدلے میں سالانہ 3 ارب ڈالر سے زائد کا قیمتی زر مبادلہ موصول ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیالکوٹ کی باسی ملک کے دیگر شہروں کی نسبت زیادہ خوشحال ہیں اور یہاں کی فی کس آمدن بھی سب سے زیادہ ہے ، جغرافیائی اعتبار سے سیالکوٹ سرحدی شہر ہے جس کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کی طویل ورکنگ باؤنڈری ہے جبکہ سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور گجرات پاکستان کی انڈسٹریل ٹرائی اینگل ہے جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، اسلام آباد کی زیر نگرانی 36 ویں سینیئر مینجمنٹ کورس میں زیر تربیتی افسر وں کے 15 رکنی وفد کو ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلع سیالکوٹ کی انتظامی، تاریخی، جغرافیائی،سیاسی، سماجی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیالکوٹ کے ہنر مندوں کی ہنری مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے جن کے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیا کی الگ پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی مردم خیز مٹی نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال، فیض احمد فیض ،ظہیر عباس، ظفر علی خان، امجد اسلام امجداور کلدیپ نیئر جیسے سپوتوں اور مشاہیر کو جنم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں