وزیرآباد:گیپکو ملازمین کی ہڑتال جاری ، صارفین رل گئے
وزیرآباد(نامہ نگار) گیپکو کی مزدور کش پالیسی کے خلاف ڈویژن وزیرآباد میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال،کمپلینٹ و بل درستگی آنے والے صارفین رل گئے ۔
گیپکو ڈویژن وزیرآباد کے ملازمین نے ڈویژنل چیئرمین ضیاء الرحمن کی قیادت میں کام چھوڑ ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی۔ ہڑتالی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں گاہے بگاہے نعرہ بازی کرتے رہے ۔ڈویژنل چیئرمین ضیاء الرحمن۔سب ڈویژن نمبر1چیئرمین میاں فرح ندیم نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زونل چیئرمین ولی الرحمن کی آواز پر تمام واپڈا ملازمین متحد ہیں اور اپنے جائز مطالبات سے کسی صورت یوٹرن نہیں لیں گے ۔