ملزموں کی فائرنگ سے زخمی وکیل ہسپتال میں دم توڑ گیا

ملزموں کی فائرنگ سے زخمی وکیل ہسپتال میں دم توڑ گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر )بااثر ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالا وکیل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

، ڈسٹرکٹ بار کا یوم سوگ اورعدلتوں کا بائیکاٹ ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ گوندلانوالہ چوک کے قریب گزشتہ ماہ با اثر ملزمان اعجاز عرف ججی اور عادل نے جھگڑے کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عادل اعظم بٹ ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا ،وکیل کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا تھا جہاں پر وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، جسے آہوں و سسکیوں میں قبرستان کلاں میں سپرد خاک بھی کر دیا گیا ہے ،نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،واضح رہے کہ پولیس نے اس مقدمہ میں با اثر مرکزی ملزمان اعجاز عرف ججی اور عادل کو گرفتار کر لیا تھا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں قتل کی دفعہ لگوا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں