اصلاحات کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سٹیک ہولڈر سے مشاورت شروع

 اصلاحات کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سٹیک ہولڈر سے مشاورت شروع

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے انجینئرنگ کے شعبے میں اصلاحات کیلئے مشاورتی عمل شروع کر دیا۔

پشاور کی سیکاس یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق طلبہ، جامعات میں زیر تعلیم طلبا و طالبات، ان کے والدین، انجینئرنگ صنعت کے نمائندگان، جامعات کے نمائندوں اور وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نصاب کو صنعتی کی تیزی سے بدلتی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کر نے ، گریجویٹس میں سکلز کی کمی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے ، جامعات اور صنعت میں معاونت کے ڈھانچوں کو مضبوط بنانے اور طلبہ کے تجربے اور جاب مارکیٹ میں گیپ کی نشاندہی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں