گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے ریجنل ہیڈ کا دورہ نمل

گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے ریجنل ہیڈ کا دورہ نمل

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر الیگزینڈرا مٹلر نے گزشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ جرمنی سفارتخانے کے کلچرل اتاشی جان کراؤسر اور کراچی میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ کی سربراہ ماہا جعفری بھی تھیں۔دورے کا مقصد نمل یونیورسٹی اور گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے درمیان امتحانات کے انعقاد کیلئے تعاون کو بڑھانا تھا، فیکلٹی آف لینگویجز کے ڈاکٹر جامی نے جرمن زبان کے شعبے کی مختلف تعلیمی سرگرمیوں ،پرو ریکٹراکیڈمکس ڈاکٹر سفیر اعوان نے نمل میں قائم مختلف بین الاقوامی اداروں کے بارے میں آگاہی دی ۔اس کے بعد ایک ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر نے گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے کردار کو سراہا اور مزید تعاون بڑھانے پرزور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں