پولی کلینک میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے، ڈاکٹر بھرتھ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) کوآرڈینیٹر وزیراعظم برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز کی حاضری کی وزارت نگرانی کرے گی، تمام ڈاکٹر کی رپورٹ وزارت صحت کو بھجوائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ای ڈی پولی کلینک نے انہیں بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ، پیرا میڈیکل سٹاف ،ڈاکٹرز اپنی حاضری یقینی بنائیں ، او پی ڈی کے مریضوں کو سٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت دی جا ئے ، آپریشن تھیٹرز کے معیار کو اپ گریڈ کیا جائے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے نظام کو ایمرجنسی بنیادوں پر نافذ کیا جا ئے۔