سیالکوٹ:ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کروانیکی ہدایت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے کہا ہے کہ ڈینگی ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کے۔
مرتکب دکانداروں اور اداروں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کروائیں جائیں اور اس ضمن میں کسی رو رعایت نہ برتی جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایوب بخاری نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی کے تمام ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس کی جائے اور جو جن ہارٹ سپاٹ پر ڈینگی کے سمپل بازیٹو آئیں یا ڈینگی سے متاثرہ فرد کے گھر کے اردگرد ڈینگی ایس او پیز کے مطابق ایکٹیویٹی کی جائے ۔