متعدد انڈر پاسز کی خوبصورتی کیلئے لگی لائٹیں چوری

متعدد انڈر پاسز کی خوبصورتی کیلئے لگی لائٹیں چوری

لاہور (شیخ زین العابدین) کینال روڈ انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن سے متعلق انکوائری رپورٹ روزنامہ دنیا منظر عام پر لے آیا، انکوائری کمیٹی نے انڈر پاسز سے متعلق بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں سے ٹیپا کو کلیئر کر دیا۔۔۔

 انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن کے لیے لگی لائٹس مبینہ طور پر نشئی و دیگر افراد نے چوری کیں، انکوائری کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈر پاس کے بنائے گئے ڈیزائن کی مرمت و بحالی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، کچھ انڈر پاسز پر ایکریلک بیس کی فنشنگ بہتر نہ کی گئی، کینال روڈ انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی، ہائیکورٹ کے احکامات پر بننے والی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرا دی، انکوائری کمیٹی نے انڈر پاسز سے متعلق بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں سے ٹیپا کو کلیئر کر دیا، انکوائری رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن میں قواعد کے برعکس کام نہیں کیا گیا، انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن کے لیے لگی لائٹس مبینہ طور پر نشئی و دیگر افراد نے چوری کیں،ہائیکورٹ کے احکامات پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، انکوائری کمیٹی نے چیف انجینئر ٹیپا کے ہمراہ انڈر پاسز کا دورہ کیا، انڈر پاسز منظور شدہ فنڈز 29 کروڑ 31 لاکھ روپے کے تخمینہ میں ہی مکمل کیے گئے ، انڈر پاسز میں ہونے والے بیوٹیفکیشن ورک کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کرائی گئی، رپورٹ میں انکوائری کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کے بنائے گئے ڈیزائن کی مرمت و بحالی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، کچھ انڈر پاسز پر ایکریلک بیس کی فنشنگ بہتر نہ کی گئی، انڈر پاسز میں موقع پر کام منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق کیا گیا، انڈر پاسز کے کنٹریکٹر کو زائد ادائیگیاں نہیں کی گئیں، انکوائری کمیٹی نے انڈر پاسز سے متعلق اپنی تجاویز بھی انکوائری رپورٹ میں دے دیں، تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کا منصوبہ بنانے سے قبل منصوبے کے ڈیزائن، پائیداری کے عنصر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ، ٹیپا اور پی ایچ اے انڈر پاسز کی مرمت سے متعلق مشترکہ جامع حکمت عملی بنائیں، انڈر پاسز سے لائٹس چوری ہونے سے بچانے کے لیے پولیس کی پٹرولنگ یقینی بنائی جائے ۔ انڈر پاسز میں چوری کے واقعات کو فی الفور متعلقہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ کیا جائے ۔ سی سی پی او لاہور بھی فوکل پرسن نامزد کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں