حکومت نے شہریوں میں ماسک تقسیم کرنا شروع کردیئے
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)حکومت نے ماسک کی پابندی لگانے کے بعد شہریوں میں ماسک تقسیم کرنا شروع کردیئے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن لگانا زیر غور ہے مگر یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔
حکومت کیساتھ عوام کو بھی مل کر سموگ سے نمٹنا ہوگا۔ ماسک لگاؤ اورخود کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ بناؤ۔وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اورڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں میں ماسک تقسیم کیے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سموگ کیخلاف مہم شروع کردی گئی ہے ۔ سموگ کے باعث شہریوں کی عمر 4 سال کم ہورہی ہے لاک ڈاؤن لگانے سے معاشی تباہی ہوگی۔ہسپتالوں اور مارکیٹ میں سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات موجود ہیں۔ ہیلتھ کمیٹی روزانہ اسے چیک کر رہی ہے ،خواجہ عمران نذیر نے ہیلتھ ایمرجنسی کا بھی اعلان کردیا ۔ طبی ماہرین نے کہا کہ ہر شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائے۔