ڈسکہ میں سموگ سے دھان کی سکھائی بند، مزدور بیروزگار
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور اسکے گردنواح میں سموگ سے دھان کی سکھائی بند مزدور بیروزگار ہوگئے نومبر کے مہینہ میں دھان سپر باسمتی کی فصل مارکیٹ میں آجاتی ہے اور۔
اس میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے میدانوں میں بکھیر کر سوکھا یاجاتا ہے لیکن سموگ کی وجہ سے دھان کی سوکھائی کاکام رک گیا ہے اور شیلرز پر کام کرنیوالے مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں دوسری طرف دھان بوریوں میں بند رہنے کی وجہ سے خراب ہورہی ہے جبکہ کھیتوں میں کھڑی فصل کوتیلا نامی کیڑے نے آن لیا ہے۔ اور کٹائی بھی سست روی کا شکار ہے جس سے گندم کی کاشت میں بھی تاخیر کاخدشہ ہے ۔