راہوالی:خلع کا کیس دائر کرنے کے باوجو شوہر کی سنگین دھمکیاں،مقدمہ درج

راہوالی:خلع کا کیس دائر کرنے کے  باوجو شوہر کی سنگین دھمکیاں،مقدمہ درج

راہوالی(نمائندہ دنیا )خلع کا کیس دائر کرنے کے باوجو شوہر کی ہراساں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں اور۔

 مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش ، ڈی سی کالونی کی سحرش گل کی شادی رضوان ملک ساکن نوشہرہ روڈ سے ہوئی لیکن کچھ وجوہات کی بنا ء پر علیحدگی ہوگئی خاتون نے کورٹ میں خلع کا کیس دائر کردیا مگر اسکے باوجود شوہر اسکے گھر اور پارلر میں جاکر تشدد اور ہراساں کرتا ہے ، گالیاں دینے کے ساتھ نامعلوم افراد کے ذریعے جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے اور جومکان والدین نے دیا ہے اس پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں