سموگ سے شہری ناک ،گلا ، آنکھوں کے مرض میں مبتلا

سموگ سے شہری ناک ،گلا ، آنکھوں کے مرض میں مبتلا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں سموگ نے ڈیرے ڈالنے شروع کر دئیے ،ائیر کوالٹی انڈیکس 220تک پہنچ گیا ۔

،جس کے باعث فضاء آلودہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی سموگ زدہ ہوائیں گوجرانوالہ پہنچ گئیں ،جس کے باعث فضاء آلودہ ہو گئی ہے ۔گزشتہ روز ائیر کوالٹی انڈیکس 220تک پہنچ گیا تھا جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔سموگ کے باعث شہری ناک ،گلا اور آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔زہریلا دھواں کا سبب بننے والی دو سو سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں بند کیا گیا۔ چالیس سے زائد بھٹیوں کو مسمار کیا گیا ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر ماحولیات عثمان اظہر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں سموگ کی روک تھام کے لیے ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں ۔جب ہوا چلتی ہے تو مشرقی سمت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث سموگ کی شدت میں اضافہ ہو جاتاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں