حافظ آباد،علی پور میں گیپکو ملازمین کااحتجاجی دھرنا

حافظ آباد،علی پور میں گیپکو ملازمین کااحتجاجی دھرنا

حافظ آباد(نامہ نگار )حافظ آباد اور علی پور میں گیپکو کے ملازمین نے نجکاری اور دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دئیے ۔

اس موقع پر شرکاء دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان واپڈہ ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کے زونل وائس چیئرمین ذوالفقار تارڑ اور سیکرٹری عبدالرزاق مغل نے کہا کہ گیپکو کے تمام سب ڈویژنوں میں ملازمین کی شدید کمی ہوچکی ہے اور ایک ملازم اس وقت چارچار بندوں کا کام کررہاہے لیکن نہ تو گیپکو میں نئی بھرتی کی جارہی ہے اور نہ ہی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جارہاہے جبکہ گیپکو ملازمین کے لئے جوواپڈہ ہاؤس کے ہسپتال میں ملازمین کو دی جانے والی سروسز ختم کردی گئی ہیں اور ملازمین کو جو موٹر سائیکلیں دینے کے وعدہ کیا گیا تھا،وہ بھی پورا نہیں کیا جارہاہے ۔ جس کی وجہ سے ملازمین احتجاجی دھرنوں اور ھڑتالوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریجن بھر کے ملازمین گیپکوکی نجکاری اور اپنے مطالبات کے لئے اٹھ کھڑے ہیں اور اب جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ،ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔دوسری جانب گیپکو کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے بجلی کے بلزجاری نہ ہونے اور ریکوری رک جانے سے گیپکو کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں