ڈسٹرکٹ بار کے وفد کا یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، سیکرٹری راحت نذیر وینس نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور ۔
زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو میں کیا۔اس موقع پر نائب صدر سید اعظم علی گیلانی، جوائنٹ سیکرٹری مہر عقیل اکرم ودیگر وکلا بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ بار کے وفد نے لا ،لائبریری اور مختلف کلاسز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا جس میں وکلاء کے بہن،بھائی، اور بچوں کو 20 سے 25 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔