پولیو مہم،8 لاکھ بچوں کو ویکسین دی :ڈی سی سیالکوٹ

پولیو مہم،8 لاکھ بچوں کو ویکسین دی :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 99 ہزار 799 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

 ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی جانب سے ضلع سیالکوٹ کی 8 یونین کونسلز جن میں بھرتانوالہ، ماڈل ٹاؤن ، چاروا، پسرور اے ، کلوووال، بونکن، کریم پورہ اور تلواڑہ مغلاں میں پوسٹ پولیو مہم کا لاٹ کوالٹی اسیسمنٹ سروے کروایا گیا جس میں کے نتائج انتہائی مثبت رہے ۔ پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پوسٹ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے خالد محمود انسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تیسری تقریب رونمائی و وائٹ کوٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل پروفیشن مسیحائی پیشہ ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے سیشن میں شریک میڈیکل سائنسز کے سٹوڈنٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور اپنے پروفیشن میں مہارت حاصل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں