نئے منصوبوں سے گجرات تاریخی ضلع بنے گا:شافع حسین
گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے لاہور میں گجرات کے وفد کی ملاقات۔
، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر چودھری شافع حسین کے کو آرڈینیٹر علی سہیل رضی ، نائب صدر حلقہ پی پی31 مرتضیٰ اشرف ،سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ گجرات علی ابرار جوڑا ،سابق کونسلر یوسی11 بشارت علی گجر ،سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ گجرات راجہ محمد سکندر ، آصف نذر تارڑ سمیت دیگر ہمراہ موجود تھے ۔ ملاقات میں گجرات کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلاً گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر علی ابرار جوڑا نے سٹی گجرات کے ترقیاتی منصوبوں بارے ، بشارت علی گجر نے یوسی 11کے مسائل اور ترقیاتی کاموں بارے اور مرتضیٰ اشرف نے دھول سرائے میں ترقیاتی منصوبوں اور مسائل بارے آگاہ کیا جس پر شافع حسین نے یقین دہانی کروائی کے جلد گجرات کے مسائل حل ہونگے اور جو منصوبے ضلع گجرات کے لئے شروع کیے جا رہے ہیں انشا اللہ تعالیٰ ضلع گجرات ایک تاریخی ضلع بن کر سامنے آئے گا جبکہ آخر میں تمام ساتھیوں نے شافع حسین ، سالک حسین اور کو آرڈینیٹر علی سہیل رضی ، تیمور بٹ ، حافظ عقیل جلیل کی گجرات میں عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔