59ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جی ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹیز کو واگزار کروانے کا فیصلہ

59ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جی ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹیز کو واگزار کروانے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ کے چار محکمہ جات کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ،جی ڈی اے ،واسا ،میونسپل کارپوریشن اورپی ایچ کی ریکوری اور۔

عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،ضلع میں منظور شدہ 59 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جی ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹیز کو واگزار کروانے اور 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے باہر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اورلینڈ سب ڈویژن کے بورڈ آویزاں کرنے کافیصلہ کیاگیا، واسا کے بوسیدہ پائپ لائنوں ،تعمیرو ترقی کے منصوبوں کوشروع کرنے اورنادہندگان سے ریکوری کرنے کی منظوری دی گئی، چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ،مانیٹرنگ اورویلیوایشن بابر علا ؤالدین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تمام محکمہ جات کے سربراہان ،افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ جی ڈی اے ،واسا کی جاری اورنئی ترقیاتی سکیموں میں تکنیکی مسائل حائل ہیں جبکہ نئی سکیموں کے اجراء کیلئے فنڈز کی کمی ہے ،پی ایچ اے کی گرین بیلٹ پر قبضہ واگزارکروایا جائے گا جبکہ ریکوری کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں