سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے نوابزادہ طاہرالملک کی ملاقات

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے  نوابزادہ طاہرالملک کی ملاقات

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف سے پارٹی سیکرٹریٹ لاہورمیں مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدرنوابزادہ طاہرالملک نے ملاقات کی۔۔۔

گجرات کی سیاسی صورتحال، پارٹی تنظیم سازی سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا، نوابزادہ طاہرالملک نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری،فوجی سربراہان کی مدت ملازمت5سال کرنے سمیت دیگرترمیمی بلز پاس کروانے پرن لیگی قیادت کے کردارکوسراہا ۔ حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کوتمام بحرانوں سے نکالے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں