کامونکے :رکشہ ٹرک سے ٹکرا گیا ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی

کامونکے :رکشہ ٹرک سے ٹکرا گیا  ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی

کامونکے (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر آگے جانے والے ٹرک سے رکشہ ٹکرا جانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

گزشتہ دوپہر کھیالی کا 40 سالہ علی احمد اپنی بیوی چھتیس سالہ عابدہ،بچوں 14سالہ احتشام اور 9 سالہ کشف کو لیکرنواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ سُسرال میں شادی میں شرکت کیلئے آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی ٹول پلازہ کے نزدیک آگے جانے والے ٹرک نے اچانک بریک لگائی اسی وجہ سے اُنکارکشہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ چاروں شدید زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے ریسکیو1122کی ٹیموں نے اُنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں