واپڈا کا نا م استعمال ،ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف انکوائری
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے نے واپڈا کا بغیر اجازت نام استعمال کر نے پر واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور واپڈا سٹی کیخلا ف انکوائری کا آغاز کر دیا۔۔۔
سوسائٹی انتظامیہ کو 14 نومبر کو ایف آئی اے میں طلبی کے نو ٹس جا ری کر دئیے گئے ۔ ایف آئی اے نے واپڈا کا نام بغیر اجازت استعمال کر نیوالی گوجرانوالہ کی دو ہا ئوسنگ سوسائٹیز واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور واپڈا سٹی کی انتظامیہ کو طلبی کے نو ٹس جا ری کر دئیے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق واپڈا کی جانب سے شکایات پر ایف آئی اے پنجاب نے ایکشن لیتے ہو ئے گوجرانوالہ کی دو ہائوسنگ سوسائٹیز سمیت پنجاب بھر میں بننے والی 8 سو سائٹیز کوواپڈا کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے نوٹس جاری کر تے ہو ئے ہائوسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو 14 نومبر کو ایف آئی اے آفس لاہور طلب کر لیا ، سرکاری اداروں کا بغیر اجازت نام استعمال کر کے پلاٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔