گرین لاک ڈاؤن بے سود ، سموگ کی شدت برقرار

گرین لاک ڈاؤن بے سود ، سموگ کی شدت برقرار

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)گرین لاک ڈائون کے باوجود گوجرانوالہ میں سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، محکمہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زہریلے دھویں کا سببب بننے والی گاڑیوں، بھٹیوں اور فرنسز کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔۔۔

 لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز ائیر کوالٹی انڈیکس 270تک پہنچ گیا، سانس لینا بھی محال ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں سموگ پرقابو پانے کیلئے 17 نومبر تک عوامی مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔ پبلک اور پرائیوٹ پارکس اور پلے گراؤنڈ میں عوام کا داخلہ بند کیاگیا ہے ۔تاریخی مقامات، مقبرہ جات، جوائے لینڈ کو بھی بند کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز گوجرانوالہ میں شدید سموگ چھائی رہی اور ائیر کوالٹی انڈیکس 270 تک پہنچ گیا۔ سموگ اور گضائی ْآلودگی کے باعث حد نگاہ بھی انتہائی کم رہ گئی ۔شہری ناک کان گلا اور آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ کا سبب بنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہے ۔200سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ،زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے 4بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے ۔زہریلے دھویں کا سبب بننے والی40سے زائد فیکٹریوں کو سیل کیا گیا جبکہ15فیکٹریوں کی بھٹیوں کو مسمار کیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ماسک کا استعمال کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں