جلد ظلم ختم ، حق و سچ کا سورج طلوع ہوگا :ریحانہ ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ حکمران بانی پی ٹی آئی کو جتنی جلد ی رہا کردیں ۔۔۔
اتنا ان کے حق میں بہتر ہوگا عوام اپنے محبوب لیڈر کی رہائی کے لئے بے چین اور منتظر ہے ظلم اور جبر نے ایک دن ختم ہونا ہے اور حق اور سچ کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ،پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کو اپنی ناکامی تسلیم کرلینی چاہیے یہ عوام کی تحریک انصاف کے والہانہ وابستگی اچھی طرح دیکھ چکے ہیں۔پاکستان کی سیاست پی ٹی آئی کے بغیر نامکمل ہے اسے دیوار سے لگانے کی خاطر حکمرانوں نے ہر اوچھے ہتھکنڈوں استعمال کئے مگر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے ٹکٹ ہولڈر پی پی 46 روبا عمر ڈار کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ غریب غربت اور انصاف کی عدم فراہمی پر خودکشیاں کررہے ہیں مگر نااہل حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غریبوں کو بھوک وافلاس سے بچانے کیلئے روزگار فراہم کریں مگر اس کے برعکس ہورہا ہے حکمران غربت کو ختم کرنے کے بجائے عوام کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ یحانہ امتیاز ڈار نے صوابی میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی فائنل کال پر عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔