ڈپٹی کمشنر گجرات سے قائم مقام صدر ویلفیئرفورم جاوید بٹ کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار )قائم مقام صدرگجرات ویلفیئر فورم جاوید بٹ نے گزشتہ روزڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک سے انکے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں جاویدبٹ نے بتایاکہ گجرات کینسر کیئر ہسپتال کے نقشے منظوری معاملات بارے بریفنگ دی۔۔۔
جس پرڈپٹی کمشنرصفدرحسین ورک نے موقع پرہی بلڈنگ انسپکٹر کوبلواکرجاوید بٹ سے میٹنگ کرنے اورگجرات کینسراینڈ آرتھوپیڈک ہسپتال کے نقشے بارے تعاون کی ہدایات جاری کیں، جاوید بٹ نے ڈپٹی کمشنرکوبتایاکہ ہسپتال کے پانی کی نکاسی کیلئے دوسری سائیڈ پربنے نالے سے منسلک کیاجائے تاکہ شہریوں کومشکلات پیش نہ آئیں جس پرڈی سی نے بتایاکہ اس پراجیکٹ میں مزید اضافہ بارے تجاویز بھیج دی گئی ہیں جس میں سڑک کے نیچے جی ٹی روڈ پرتین یا چارفٹ کاسیوریج پائپ ڈالاجائیگا ۔