گولڈ میڈل حاصل کر نیوالے اتھلیٹ کا شاندار استقبال

گولڈ میڈل حاصل کر نیوالے اتھلیٹ کا شاندار استقبال

وزیرآباد(نامہ نگار)مختلف ملکوں کی میراتھن ریس میں پاکستان کی نمائندگی کر کے گولڈ میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان دانش گوندل آف جعفر کوٹ کا پاکستان پہنچنے پر اہل علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔۔۔

نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے ۔ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے گاؤں جعفر کوٹ سے تعلق رکھنے والا دانش گوندل دبئی میں کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرنے کے ساتھ ساتھ اتھلیٹ بھی ہیں ،دانش گوندل نے دبئی، عمان ،قطر سمیت دیگر ملکوں کی میراتھن ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے رواں برس 16 گولڈ میڈلز 19 براؤن میڈلز اور 10 سلور میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔دانش گوندل کا دبئی سے کوٹ جعفر وزیرآباد پہنچنے پر صدر کسان یونین پنجاب سردار احتشام الحق چیمہ ،چودھری ہاشم چیمہ آف ککہ کولو،آصف مظفر چیمہ ، عارف وڑائچ،امجد علی چیمہ ، اسلم گوندل،شیخ عمران افضل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار احتشام الحق چیمہ اور ہاشم چیمہ نے کہا کہ ہونہار نوجوان ضلع وزیرآباد اور گائوں کوٹ جعفر کا فخر ہے ۔ دانش گوندل نے کہا کہ شاندار استقبال پر اہل دیہہ کا مشکور ہوں ،آ ئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کوشش کرتا رہوں گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں